کینیڈا کی وہ پانچ یونیورسٹیاں جہاں پاکستانی طالب علم بھی مفت تعلیم حاصل کر سکتے ہیں

0

اوٹاوا(ویب ڈیسک)مختلف ممالک سے طالب علم بیرون ملک تعلیم کے لیے کینیڈا کا انتخاب کرتے ہیں جس کی وجہ یہاں کی یونیورسٹیوں کی طرف سے دی جانے والی سکالرشپس ہیں جن پر ہزاروں کی تعداد میں طالب علم مفت تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں پانچ ایسی کینیڈین یونیورسٹیاں بتائی ہیں جن میں پاکستانی طالب علم بھی مفت تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

ان میں یارک یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ٹورنٹو، یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا، کارلیٹن یونیورسٹی اور سینٹ میریز یونیورسٹی شامل ہیں۔ یہ تمام یونیورسٹیاں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں بین الاقوامی طالب علموں کو سکالرشپس دیتی ہیں۔ ان کی سکالر شپ میرٹ اور طلبہ کی ضرورت مندی کی بنیاد پر دی جاتی ہیں۔

مذکورہ یونیورسٹیاں ہر سال کروڑوں ڈالر کے فنڈز غیرملکی طالب علموں کو سکالرشپس دینے کے لیے مختص کرتی ہیں۔

یونیورسٹی آف ٹورنٹو ہر سال 10کروڑ 60لاکھ کینیڈین ڈالر، یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا1کروڑ کینیڈین ڈالر اور سینٹ میریز یونیورسٹی 76لاکھ 90ہزار کینیڈین ڈالرکے فنڈز غیرملکی طالب علموں کے لیے مختص کرتی ہے۔ تمام یونیورسٹیوں کے سکالرشپس پروگرامز کے بارے میں متعلقہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!