پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے رہنما چوہدری شکیل گجر کے والد چودھری محمد شریف پاکستان میں انتقال کر گئے

0

مرحوم چودھری محمد شریف کی نماز جنازہ ان کے آبائی قبرستان درس والا میں ادا کی گئی

نماز جنازہ میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں کی شرکت، مرحوم کے لئے دعائے مغفرت

چوہدری شکیل گجرسے امریکا، پاکستان اور متحدہ عرب امارات سے ان کے دوستوں کی طرف سے اظہار تعزیت

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے رہنما، پی پی 45 سیالکوٹ کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری شکیل گجرآف کوٹلی لوہاراں کے والد محترم چودھری محمد شریف مختصر علالت کے بعد کوٹلی لوہاراں پاکستان میں انتقال کر گئے،(اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن)

چودھری محمد شریف کی نماز جنازہ میں سابقہ تحصیل ناظم کھاریاں چوہدری ندیم اصغر کائرہ، پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدرخواجہ اویس مشتاق، سابق ایم ایل اے چوہدری شوکت وزیرعلی، سابق ایم پی اے رانا عارف ہرناہ، انجمن مرکزیہ گوجراں پاکستان کے نائب صدرکاشف گجر، سابق ضلع ناظم میاں نعیم جاوید، سابقہ ضلع وائس چیئرمین ملک ضیافت اعوان، سابق مشیر ذوالفقار گھمن، چوہدری فیصل گجر، چیرمین ملک امجد منگڑایڈوکیٹ، طاہر سلطان ایڈوکیٹ، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری سکندر خان، سابق امیدوار ایم ایل اے چوہدری امجد گجر، ڈاکٹر ظہیر الحسن رضوی، محمد صفدر، چوہدری فضل سابق چیئرمین کوٹلی لوہاراں، چودھری الیاس، چوہدری وسیم، حاجی ندیم، سید حبیب الحسن ایڈووکیٹ، چوہدری طارق گڑھی گوندل، اور دیگر تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لئے دعا کی۔

جبکہ امریکا، پاکستان اور متحدہ عرب امارات سے چوہدری شکیل گجر کے دوستوں نے ان سے اظہار تعزیت کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!