متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی بزنس وومنز کا کاروباری اشتراک

0

دونوں ممالک کی بزنس وومنز باہمی اشتراک سے مختلف النوع کاروبار کو فروغ دیں گی

میٹنگ کا مقصد خواتین اور نیا کاروبار کرنے والوں کے کاروبار کو فروغ دینا ہے، چیئرمین امجد اقبال امجد

"فیوچر کی” بزنس کلب کی اگلی میٹنگ دبئی اور شارجہ میں ہو گی

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات کی ساتوں ریاستوں میں پاکستانی خواتین مختلف النوع کاروبار کامیابی سے کر رہی ہیں ، جن میں ملے جلے گارمنٹس، ہر عمر کے بچوں کے کپڑے، اسکول یونیفارم، شادیوں کے موقع پر استعمال ہونے والے قیمتی ملبوسات، ریشمی اور کڑھائی والے ملبوسات، سردیوں اور گرمیوں والے کھلے کپڑے اور ملبوسات، مرد و خواتین کے لئے پاکستان کے روایتی شلوار قمیص، جیولری آ یٹمز ، نقش و نگار والی چیزیں، روپ سنگھار، میک اپ، ہیئر کٹنگ ، عید کے موقع پر مہندی لگانا اور چوڑیاں وغیرہ شامل ہیں۔

بہت سی خواتین متذکرہ چیزیں پاکستان سے منگواتی اور یہاں فروخت کرتی ہیں، پاکستان کی متذکر ہ روایتی اشیاء میں نا صرف پاکستانی بلکہ دیگر ممالک کی خواتین بھی پسند کرتی ہیں۔

اس بڑھتے ہوئے رحجان کو دیکھتے ہو ئے متحدہ عرب امارات میں گزشتہ تین دہائیوں سے مقیم پاکستانی بزنس مین امجد اقبال امجد نے "فیوچر کی” بزنس کلب کے زیراہتمام ایمپوریم مال کے گارڈن کیفے میں پہلی بزنس میٹنگ کا انعقاد کیا ۔

میٹنگ میں متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں سے کاروباری پاکستانی خواتین نے بھی شرکت کی اور باہمی کاروبار کے فروغ کے لئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا۔

"فیوچر کی” بزنس کلب کی جانب سے کلب کے چیئرمین امجد اقبال امجد، صدر پرنس اقبال اور جنرل سیکرٹری ثناء نصیر شیخ نے شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!