پاکستانی اسلامک سکول العین میں گڈ رینک آنے پر جشن کی تقریب

0

سکول کے پرنسپل، وائس پرنسپل اور سیکشن انچارجز کو اعزازی سرٹیفکیٹ دیئے گئے

پرنسپل عبد الرشید بنگش کی طرف سے سٹاف اور والدین کے تعاون اور مثبت کردار کی تعریف

العین سکول امارات میں موجود دیگر پاکستانی سکولوں کیلئے ایک مثال بن چکا ہے، سفیر پاکستان

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستانی اسلامک پرائیویٹ سکول العین میں حالیہ انسپیکشن میں گڈ رینک حاصل کرنے پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام العین کے ایک ہوٹل میں کیا گیا ۔ سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذ ی اس تقریب کے مہمان خصوصی جبکہ ایجو کیشن اٹاچی محمد وسیم عباس بطور مہمان اعزازی موجود تھے ۔

سفیر پاکستان نے سکول کے تمام سٹاف ہیں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے پرنسپل عبد الرشید بنگش وائس پرنسپل ذ یشان شمشیر ،سیکشن انچارج بوائز محمد یعقوب ، سیکشن انچارج گرلز رخشندہ جبیں اور محمد نوید کو سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے اعزازی سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔

پرنسپل ڈاکٹر عبد الرشید بنگش نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں ان مراحل کا ذکر کیا جن سےگزر کر سکول نے یہ کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے ان نامساعد حالات کا ذکر کیا جن سے سکول انتظامیہ محدود وسائل کے باوجود نبرد آزما رہی اور یہ شاندار کامیابی حاصل کی ۔

اس موقع پر انہوں نے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی، محمد وسیم عباس اور عبد الہادی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اعتماد اور مسلسل تعاون کے بغیر یہ سنگ میل عبور کرنا ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے والدین کے تعاون اور مثبت کردار کی تعریف بھی کی ۔

انہوں نے اپنی پوری ٹیم کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی- مہمان خصوصی سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے اپنے خطاب میں سکول انتظامیہ کی بھر پور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سکول نے ایڈیک انسپکشن میں گڈ لیکر تاریخ رقم کی ہے، اُنہوں نے کہا کہ پر نسپل ڈاکٹر عبدالرشید ایک مایہ ناز ماہر تعلم ہیں۔

انہوں نے اپنی ہو نہار ٹیم کے ساتھ جس طرح سکول کو ترقی دی ہے وہ سکول کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔ انہوں نے پرنسپل اور ان کی ٹیم کو اس کا رنامہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ العین سکول امارات میں موجود دیگر پاکستانی سکولوں کے لئے ایک مثال بن چکا ہے اور یہ تمام سکول بھی العین سکول کے پرنسپل اور ان کی ٹیم کے تجربہ سے استفادہ کرتے ہوئے یہ سنگ میل عبور کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!