ہم یو اے ای میں پاکستان کے سفیر ہیں، ہمیں پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لانا ہے
ہم ہرحال میں قائد محترم میاں محمد نواز شریف کیساتھ شابہ بشانہ کھڑے ہیں،عارف منہاس
دبئی(طاہر منیر طاہر)پاکستان مسلم لیگ ن عجمان یونٹ کے صدر عارف منہاس کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں عجمان یونٹ کے تمام عہدیداران نے شرکت کی، اس موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عارف منہاس نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی کو متحرک بنانے اور ورکرز کے ذریعے سیاسی شعور اجاگر کرنے کیلئے ہرذمہ دار عملی طور پر اپنے حصے کا کام کرے۔
تمام عہدیداران نےبخوشی اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز سے نبھانے کا عہد کیا،عارف منہاس نے مزید کہا کہ ہم یو اے ای میں پاکستان کے سفیر ہیں ہمیں پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لانا ہے، ہمیں امارات کے قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے یہاں کی معیشت اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
ہم خود بھی قانون کی پاسداری کریں اور اپنے ہم وطنوں کو بھی اس امر سے آگاہ کریں کہ وہ قانون کی خلاف ورزی نہ کریں اور یہاں کے قوانین کا احترام کریں، عید ملن تقریب کے دوران عمرانی دور حکومت سے چھٹکارا پانے اور مسلم لیگ کی حکومت بننے پر شرکاء کو مبارکباد دی گئی اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ہم ہرحال میں قائد محترم میاں محمد نواز شریف کیساتھ شا نہ بشانہ کھڑے ہیں۔
تقریب کے آخر میں میزبان عارف منہاس نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تواضع پر تکلف ڈنر سے کی۔