کینیڈا میں59سالہ شخص کا قتل،الزام میں8کم عمر لڑکیاں گرفتار

0

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) کینیڈا میں59سالہ شخص کے بے دردی سے قتل کے الزام میں 8 کم عمر لڑکیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

کینیڈین پولیس حکام کے مطابق گرفتار کی گئی لڑکیوں کی عمریں13سے 16سال کے درمیان ہیں، لڑکیوں کے قبضے سے چھریوں سمیت متعدد ہتھیار ملے ہیں، ان لڑکیوں پر الزام ہےکہ انہوں نے اتوار کی رات گئے 59 سالہ شخص کو چاقو کے وار کر کے قتل کیا تھا جو بے گھر افراد کی پناہ گاہ میں رہتا تھا ۔

پولیس کے جاسوس ٹیری براؤن کے مطابق اتوار کی رات گئے ایک 59 سالہ شخص شدید زخمی حالت میں ملا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا، لڑکیوں کو حملے کےمقام کے قریب سے ہی گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے متعدد ہتھیار برآمد کئے گئے ۔

ٹیری براؤن کے مطابق لڑکیوں کی ملاقات مقتول سے سوشل میڈیا پر ہوئی تھی، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ نوعمر لڑکیاں شراب کیلئے اس شخص کے پاس آئیں، بعد ازاں کسی معاملے پر تلخ کلامی کے باعث لڑکیوں نے اس شخص کو قتل کر دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!