عمران خان کے پاس اکثریت ہے تو عدم اعتماد سے کیوں بھاگ ر ہے ہیں، جاوید گُجر

0

انٹاریو(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کینیڈا کے صدر چوہدری جاوید گُجر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہو ئے کہا کہ عمران خان اپنی کُرسی بچانے کے لئے اسپیکر کے آئینی عُہدے کو بے توقیر کر رہے ہیں اور اسد قیصر کو قربانی کا بکرا بنا دیا۔

عمران خان یاد رکھیں کہ سیاست 20 /20 کرکٹ میچ نہیں ہوتا بلکہ یہ میراتھن دوڑ ہے اور آپ کا مقابلہ آصف علی زرداری سے پڑا ہے۔ پیپلز پارٹی اس عوام دُشمن حکومت کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور آپ کو اسمبلی میں آ کر عدم اعتماد کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جاوید گُجر نے پی ٹی آ ئی اراکین کو مشورہ دیا کہ اگر وہ لوگ پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کے طور پر قائم رکھنا چاہتے ہیں تو فوری طور پر عمران خان کو وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئر مین کے عہدے سے الگ کریں ، عمران خان نا صرف ملک بلکہ پی ٹی آئی کو نا قابل تلافی نقصان پہنچائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!